حیدرآباد19فروری(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے غریبوں کو بہتر نگہداشت صحت خدمات کی فراہمی کیلئے بستی دواخانوں کا قیام عمل میں لایا ہے اور وہ طبی شعبہ کو مستحکم کررہے ہیں۔
انہوں نے سنگاریڈی
ضلع کے رامچندرپورم منڈل کی ایس ایس کالونی، وامبے کالونی، ایل آئی جی بھارتی نگر کالونی میں بستی دواخانوں کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نے جی ایچ ایم سی حدود میں 256 بستی دواخانوں کو شروع کیا ہے۔