the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ذرائع:

صدر رجب طیب اردگان نے ترکی کا صدارتی انتخاب جیت لیا ہے، اتوار کو ہونے والے رن آف ووٹ میں حزب اختلاف کے رہنما کمال کلیدار اوغلو کو شکست دے کر اپنی حکمرانی کو تیسری دہائی تک بڑھا دیا ہے۔

99.43% ووٹوں کی گنتی کے ساتھ، اتوار کو ترکی کی سپریم الیکشن کونسل (YSK) کی طرف سے اعلان کردہ ابتدائی سرکاری نتائج میں اردگان کو %52.14 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل ہوئی۔ کلیدار اوغلو نے %47.86 حاصل کیا۔

انقرہ میں صدارتی احاطے کے باہر اپنے ہزاروں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے، اردگان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ "انتخابی مدت کے حوالے



سے تمام بحثوں اور تنازعات کو ایک طرف رکھ کر اپنے قومی مقاصد اور خوابوں کے گرد متحد ہو جائیں۔"

 اردگان نے کہا "ہم صرف فاتح نہیں ہیں، فاتح ترکی ہے۔ فاتح ہمارے معاشرے کے تمام حصے ہیں، ہماری جمہوریت فاتح ہے"۔

اردگان نے مزید کہا کہ حکومت کی اہم ترجیحات میں مہنگائی سے لڑنا اور 6 فروری کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے زخموں پر مرہم رکھنا ہے جس میں ترکی اور پڑوسی شام میں 50,000 سے زیادہ جانیں گئیں۔

دارالحکومت انقرہ میں اپنی پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے، کلیدار اوغلو نے کہا کہ وہ ترکی میں "حقیقی جمہوریت" کے آنے تک لڑتے رہیں گے۔



اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.