ماسکو/23جنوری(ایجنسی) ترک صدر رجب طیب ایردوآن روس کے دورے پر ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے جس میں شامی تنازعے پر
خصوصی بات چیت ہو گی۔ یہ دونوں رہنما شام میں امریکی افواج کی موجودگی کے مخالف ہیں اور اسے شامی مسئلے کے حل کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہیں۔ دونوں ممالک کی طرف سے شام سے امریکی افواج نکالنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا تھا۔