the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بھاگلپور، 28 اکتوبر (یوا ین آئی) بہار میں غربت، نقل مکانی، بے روزگاری اور ہر سطح پر ریاست کو پیچھے رکھنے کے لئے حکومت بہار کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بہار اقلیتی کانگریس کے نائب صدر اور تنظیمی انچارج شبلی منظور نے کہا کہ حکومت بہار کی ناکامی کی وجہ سے یہاں کے عوام ذلت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ یہ الزام انہوں نے گزشتہ شام یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لگایا۔
انہوں نے کہاکہبہار کے عوام کو گزشتہ دہائیوں میں حکومتوں نے دھوکہ دیا ہے۔ آبپاشی کے لیے نہریں، کانگریس حکومت کے بنائے ہوئے ڈیم، روزگار کے لیے بنائے گئے



کارخانے بند کر دیے گئے۔ تعلیم اور صحت کا ترقی یافتہ نظام تباہ کر دیا گیا جس کی وجہ یہاں کے عوام نہ صرف روزگار کیلئے بلکہ علاج کے لئے بھی دوسری ریاستوں کا چکر لگانے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتنی زرخیز زمین اور محنتی اور ذہین شہری ہونے کے باوجود بڑی تعداد میں نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ ایک سازش کے تحت بہار کی محنتی اور ہونہار آبادی کو روزگار کے مواقع فراہم نہ کر کے انہیں ہجرت پر مجبور کیا جا رہا ہے تاکہ مرکزی حکومت کے سرمایہ دار دوستوں کو سستے،مزدور ملتا رہے۔انہوں نے کہاکہ عزت نفس کی خاطر بہار کے لوگوں کو نقل مکانی کی اس لعنت سے بچانے کی ضرورت ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.