: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، ۲۹ اپریل (یو این آئی) فسطائی طاقتوں کو ریزرویشن مخالف قرار دیتے ہوئے معروف سیاسی اور سوشلسٹ لیڈر شیوانند تیواری نے کہا کہ 'ہم ریزرویشن کی حمایت کرتے ہیں' یہ کہنے والوں نے ہی منڈل کے خلاف احتجاج میں کمنڈل یاترا نکالی تھی آج جب الیکشن ہو رہے
ہیں تو انہیں صفائی کی ضرورت کیوں محسوس ہورہی ہے انہوں نے جاری ایک بیان میں کہا کہ پسماندہ یا دلت سماج ان کی باتوں پر کیسے یقین کر سکتا ہے؟ انہوں نے دعوی کیا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس ) کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا تھا کہ ریزرویشن مساوات کے اصول کے خلاف ہے۔