the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 13 اگست (یواین آئی) سپریم کورٹ نے ماحولیات اثرات کاجائزہ (ای آئی اے) سے متعلق نیا مسودہ مختلف زبانوں میں شائع نہ کئے جانے کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی کارروائی پر جمعرات کو روک لگادی۔
عدالت نے مرکزی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سرکاری زبان کے قوانین میں ترمیم کرے جس کی بنیاد پر فی الحال صرف ہندی اور انگریزی میں ہی مسودہ شائع کرنے کی اجازت ہے۔
چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت والی بنچ کے سامنے معاملے کی سماعت شروع ہوئی۔ سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ نے مسودے کو مختلف زبانوں میں شائع کرنے کے ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے سرکاری زبانوں کی



قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان قوانین کے تحت صرف ہندی اور انگریزی میں ہی مسودہ شائع کئے جانے کی اجازت ہے۔ اس طرح دہلی ہائی کورٹ کا حکم سرکاری زبان کے قوانین کے خلاف ہے۔
اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جہاں تک سرکاری زبان کے قوانین کا معاملہ ہے تو مسٹر مہتہ صحیح ہیں لیکن ہائی کورٹ کا حکم بھی صحیح نقطہ نظر میں ہیں، کیونکہ کرناٹک، ناگالینڈ یا مہاراشٹر کے دیہی علاقوں کے لوگوں کو بھی ہندی اورانگریزی نہیں آتی ہوگی۔ جسٹس بوبڈے نے کہا کہ ’’آپ نے سرکاری زبان کے اصولوں کا حوالہ ہائی کورٹ کے سامنے پیش کیوں نہیں کیا؟ آپ نے یہ معاملہ وہاں نہیں اٹھایا اور آپ نے عدالت عظمی میں خصوصی اجازت عذرداری دائر کردی۔‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.