نئی دہلی/23نومبر(ایجنسی) لوک سبھا انتخابات جیسے جیسے نزدیک آرہے ہیں، ویسے ہی رام مندر کو لیکر سیاست گرماتی جارہی ہے، سپریم کورٹ کی طرف سے معاملے کی سنوائی جنوری تک ٹال دیے جانے کے بعد مرکزی حکومت پر آرڈیننس لانے کا دباؤ لگاتار بڑھ رہا ہے، اس درمیان سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی کو تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسے نہ تو سپریم کورٹ پر بھروسہ ہے اور نہ ہی آئین پر، بی جے پی کسی بھی حد تک جاسکتی ہے، اترپردیش حکومت ایودھیہ کا ماحول جس طرح بدل رہا ہے اسے دیکھتے ہوئے سپریم کورٹ کو اندازہ لینا چاہیے اور ضرورت پڑنے پر آرمی کی تعیناتی کی جانی چاہیے.
اسی بیچ 22 نومبر کو ویشو ہندو پرشد نے 25 نومبر کو ایودھیا میں دھرم سبھا کو منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے.