the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) راجستھان کے ادے پور میں منعقد ہونے والے چنتن شیویر کے بعد سے کانگریس تنظیم میں جوش وخروش پایا جارہا ہے اور ملک کے لوگوں سے براہ راست رابطہ قائم کرنے کے لیے اس نے ادے پور اعلامیہ کے مطابق پورے ملک میں عوامی بیداری، یاترا اور پدیاترا کے لئے پروگرام تقریباً طے ہوچکا ہے ادے پور کے اعلامیہ کو نافذ کرنے کے لیے پارٹی کے پروگرام یکم جون سے شروع ہوں گے۔
کانگریس ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کی اصل توجہ 'بھارت جوڑو' یاترا پر ہے، جو اس سال 2 اکتوبر سے کنیا کماری سے کشمیر تک منعقد کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ یاترا دھوم دھام سے شروع ہوگی جس میں کانگریس صدر اور سابق صدر



سمیت تمام اہم لیڈران شرکت کریں گے۔ یہ سفر تقریباً 3500 کلومیٹر کا ہو گا اور اسے کیسے طے کیا جائے گا اس کا شیڈول جلد طے کیا جا رہا ہے۔
پارٹی ذرائع کا ماننا ہے کہ قومی سطح پر کانگریس کا یہ سب سے بڑا اور اہم سفر ہوگا۔ کانگریس نے اس سے پہلے قومی سطح کا ایسا دورہ نہیں کیا ہے، حالانکہ راج شیکھر ریڈی نے آندھرا پردیش میں 1800 کلومیٹر کا سفر کیا تھا لیکن یہ ریاستی سطح پر تھا۔ اس سے قبل قومی سطح پر سابق وزیر اعظم اور جنتا پارٹی کے لیڈر چندر شیکھر نے 2500 کلومیٹر کا سفر کیا تھا اور ایودھیا تحریک کے دوران بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی نے سومناتھ سے ایودھیا تک رتھ یاترا نکالی تھی جسے بہار میں روک دیا گیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.