the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 08 مئی (یو این آئی) دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے مرکزی حکومت سے دہلی میں یومیہ 700 ٹن آکسیجن کی سپلائی کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔
مسٹر سسودیا نے ہفتے کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی کو روزانہ 700 ٹن آکسیجن کی ضرورت ہے ساتھ ہی کورونا بیڈ اور ہیلتھ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کی صورت میں دہلی کو یومیہ 976 ٹن آکسیجن کی ضرورت ہوگی۔
نائب وزیراعلیٰ نے بتایا کہ دہلی کو پہلی بار 05 مئی کو 730 ٹن آکسیجن کی سپلائی کی گئی لیکن اس کے بعد 06 مئی کو 577 ٹن اور 07 مئی کو 487 ٹن کی سپلائی کی گئی۔
مسٹر سسودیا نے



بتایا کہ دہلی میں مرکزی حکومت کی جانب سے متعین معیار کا استعمال کرکے اسپتالوں میں بیڈ کی تعداد اور ایک ایک مریضوں کا ٹیسٹ کرکے یہ پایا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں دہلی کو یومیہ 700 ٹن آکسیجن کی ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ نے مرکز سے کہا ہے کہ وہ دہلی کو روزانہ 700 ٹن آکسیجن کی سپلائی کرے لیکن دہلی کو اس کے حصے کا آکسیجن نہیں مل پا رہا ہے اور کم سپلائی ہونے پر اسپتالوں کی آکسیجن کی ضرورت کو پورا کرنا مشکل ہے۔
مسٹر سسودیا نے کہا،’ہمیں امید ہے کہ حکومت ہند ہمارا پورا تعاون کرے گی اور دہلی میں آکسیجن کی سپلائی کو کم نہیں ہونے دے گی‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.