the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 14 اپریل (یو این آئی) کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی مدت تین ہفتے مزید بڑھائے جانے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں اناج، ادویات اور روزمرہ کی دیگر چیزوں کا کافی ذخیرہ ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے آج قوم کے نام خطاب میں لاک ڈاؤن کی مدت تین ہفتے مزید بڑھائے جانے کے اعلان کے بعد مسٹر شاہ نے ملک کے باشندوں کو اس بات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا، ”وزیر داخلہ کی حیثیت سے میں عوام کو دوبارہ یقین دلاتا ہوں کہ ملک میں اناج، ادویات و دیگر روزمرہ کی چیزوں کا کافی ذخائر ہیں، لہذا کسی بھی شہری کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے“۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ متمول لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آکر ارد گرد رہنے والے غریبوں کی مدد کریں“۔
لاک ڈاؤن کی مدت بڑھائے جانے کے فیصلے کو مناسب ٹھہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ہندوستان اور



ہندوستانیوں کی زندگی اور ان کی حفاظت کے لئے کیا گیا ہے۔ وبا کو پھیلنے سے روکنے اور اسے ختم کرنے کے لئے اٹھائے جا رہے قدموں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی طرف سے وقت پر قدم اٹھائے جانے اور عوام کے اس میں تعاون کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
وزیر داخلہ نے مرکز اور ریاستوں کے درمیان تال میل کو اہم قرار دیا اور کہا کہ لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے یہ ضروری ہے۔ انہوں نے مرکز اور ریاستوں کے درمیان تال میل کو بڑھائے جانے پر زور دیا۔ کورونا وبا سے لڑنے والے صحت اور سکیورٹی اہلکار کو سلام کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ”اس جنگ میں اہم کردار ادا کر نے والے ہمارے ڈاکٹروں،صحت اہلکاروں، صفائی ملازمین،، پولیس اور تمام سکیورٹی کی شراکت دل کو چھو لینے والا ہے۔ اس مخالف صورت میں آپ کی یہ جرات اور سمجھداری ہر ہندوستانی کی حوصلہ افزائی۔ تمام لوگ ہدایات پر عمل کرکے ان کا تعاون کریں“۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.