: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،30 مارچ (یواین آئی) دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا کی صدارت میں دہلی بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی پہلی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تعلیمی سیشن 2022-2021 سے اس کے کام کاج کے ساتھ ساتھ بورڈ کے رکن /نامزد اراکین کا تعارف اور بورڈ کے ویژن سے مطلع کروانا تھا مسٹر سسودیا نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں ہمارے سبھی بچوں کےلئے اعلی معیار کی تعلیم یقینی
بنانے کی سمت میں دہلی بورڈ فار ایجوکیشن ایک اہم قدم ہے۔پچھلے چھ برسوں میں دہلی میں ہمارے کام نے ہندوستان کے سرکاری اسکولوں کے تاثر کو بدل دیا ہے۔ حالانکہ ہم جانتے ہیں کہ اصلی کام اب شروع ہوتا ہے۔اگلی نسل کی تعلیم میں بہتر تشخیص میں اصلاحات پر منحصر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب 360 ڈگری تشخیص ہونی چاہئے،جہاں اہم مکمل طورپر ایک طالب علم کے علم ،نظریہ اور مہارت کا جائزہ کر پائیں گے۔