حیدرآباد31جنوری(یواین آئی)حیدرآباد انکاونٹرپر سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دیئے گئے کمیشن آف انکوائری نے اپنی رپورٹ پیش کردی۔
عدالت عظمی نے 6دسمبر2019کو ایک وٹرنری ڈاکٹر کی عصمت دری اور پھر اس کو زندہ جلادینے کے واقعہ کے ملزمین
کی ہوئی ہلاکت کے حالات کی جانچ کرنے کے لئے یہ کمیشن قائم کیا تھا۔
ملزمین محمد عارف،چناکیشولو،جے شیوا اور جے نوین چٹان پلی علاقہ میں وٹرنری ڈاکٹر کی عصمت دری اور بعد ازاں اس کے جسم پر پٹرول ڈال کر زندہ جلادینے کے واقعہ کے ملزمین تھے۔