رام پور،25دسمبر(یو این آئی)بی جے پی کے سینئرلیڈراورمرکزی وزیر مختارعباس نقوی نے آج یہاں کہاکہ ’نہ کمیشن، نہ کٹ، نہ کرپشن‘ صر ف کسانوں کے مفاد کے پروٹکشن اور پرموشن کو وقف ہے مودی سرکارآ ج وزیراعظم نریندرمودی جی کے ذریعہ قومی سطح پر9کروڑکسانوں کے بینک کھاتوں میں ’پی ایم کسان سمان نیدھی’کے تحت 18ہزارکروڑروئے منتقل کئے جانے کے سلسلے میں رام پور(یوپی)کے دھروراکے زرعی سائنس سینٹرمیں ”پردھان منتری کسان سنوادکاریہ کرم“میں موجودکسانوں کوخطاب کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہاکہ گاؤں،غریب،کسان کوبااختیاربنانامودی حکومت کی ترجیح ہے۔
مسٹر نقوی نے مزید کہاکہ زرعی اصلاحات قانون سے اب کسانوں
کواپنی فصل کی ذخیرہ اندوزی اوربکری کی آزادی ملے گی اوربچولیوں کے چنگل سے آزادی ملے گی۔ کسان خریدارسے سیدھے جڑسکیں گے،جس سے کسانوں کوان کی پیداوارکی بھرپورقیمت مل سکے گی۔خریدارکسانوں کودھوکہ نہیں دے پائیں گے۔
جناب نقوی نے کہاکہ کسانوں کی پہنچ جدیدزرعی ٹیکنالوجی،زرعی سامان اوربہترین کھادبیج تک ہوگی۔کسانوں کو 3دن میں ادائیگی کی گارنٹی ملے گی۔کسان اپنی فصل کا سوداصرف اپنے ہی نہیں بلکہ دوسرے صوبے کے لائسنسی تاجروں کے ساتھ بھی کرسکتے ہیں۔ا سِ بازارمیں مقابلہ آرائی ہوگی اورکسانوں کواپنی محنت کے اچھے دم ملیں گے۔ملک بھرمیں کسانوں کوفصل بیچنے کے لے’ون نیشن ون مارکیٹ‘کی سوچ کوفروغ ملے گا۔