the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 9 دسمبر (یو این آئی) روزگار کو فروغ دینے کے لئے مرکزی حکومت نے 22 ہزار 810 کروڑ روپے کی 'خود انحصاری بھارت روزگار یوجنا' کو منظوری دی ہے، جس سے ماہانہ 15 ہزار سے کم تنخواہ پانے والے ملازمین کو فائدہ ہوگا وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت بدھ کے روز منعقدہ مرکزی کابینہ کے اجلاس میں اس سے متعلق تجویز کو منظوری دی گئی۔
میٹنگ کے بعد وزیر محنت و روزگار سنتوش کمار گنگوار نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کل 22 ہزار 810 کروڑ روپے خود انحصاری بھارت روزگار یوجنا میں خرچ ہوں



گے۔ یہ منصوبہ سال 2020 سے 2023 تک کے لیے ہوگا۔ رواں مالی سال میں 1584 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم سے تقریبا 58.5 لاکھ ملازمین مستفید ہوں گے۔
مسٹر گنگوار نے کہا کہ اس اسکیم کا فائدہ ان آجر اداروں کو دیا جائے گا جن میں 1000 ملازمین کام کرتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت آنے والے اداروں میں حکومت ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ میں 24 فیصد حصہ اداکرے گی۔
ایک سوال کے جواب میں مسٹر گنگوار نے دعوی کیا کہ ملک میں منظم شعبے کے ملازمین کی تعداد 10 کروڑ ہوچکی ہے، جو سال 2014 میں چھ کروڑ تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.