دینگدو،3فروری(ژنہوا)جنوبی مغربی چین کے سچوان صوبے میں درمیانے درجے کے زلزلے کے بعد صوبائی دارالحکومت چینگدو کے کنگبئیاں ضلع میں ہنگامی صورت حال کے محکمے نے تیسری سطح کی ایمرجنسی پر عمل شروع کردیاہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت چینگدو میں اتوار کی رات مقامی وقت کے مطابق رات نوبجے ریختر پیمانے پر 5.1شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کے بعد کنگبئی ژیانگ ضلع میں ایمرجنسی کا عمل شروع کیاگیاہے۔
زلزلے سے متاثرعلاقے کی سمت کل 150بچاؤاہلکار اور 34گاڑیوں کو بھیجا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کسی کے زخمی یاہلاک ہونے یا عمارتوں کو نقصان ہونے کی کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی ہے۔
جنٹانگ کاؤنٹی کے
مقامی وقت کے مطابق جھانگ شن نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے 10سیکنڈ سے بھی زیادہ وقت تک محسوس کئےگئے اور کافی دیر تک ان کا بیڈ تیزی سے ہلتا رہا۔
زلزلے کے مرکز سے 38کلومیٹر دور چینگدو کے شہری علاقوں میں بھی زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کئےگئے۔جنٹانگ کاؤنٹی کے دیگر رہائشیوں نے کہا،’’جب زلزلہ آیا اور میں بری طرح سے ہل گیا اور سب سے پہلے اپنے بچے کو بچانےکےلئے اٹھا۔‘‘مقامی رہائشی نے کہا کہ زلزلے کے بعد کئی لوگ ماسک پہنے اپنے گھروں سے باہر نکلے۔
چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز 30.74ڈگری شمالی عرض البلداور 104.46 ڈگری مشرقی طول البلدپر زمینی سطح سے 21کلومیٹر کی گہرائی پر واقع تھا۔