کینیا/13اکتوبر(ایجنسی) ترکی ایئرلائنز کے ایک مسافر طیارے کے انجن میں آج ایک پرندے کے پھنس جانے کے بعد اسے ایمرجنسی حالات میں کینیا میں اترنا پڑا۔
اس طیارے میں 121 مسافر
اور پائلٹ دستہ کے چھ اراکین سوار تھے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پرواز نمبر ٹی کے 673 استانبل سے کینیا کے ممباساشہر جارہا تھا اور اسی دوران صبح چار بجے اس کے انجن میں ایک پرندہ پھنس گیا۔