ہوشیار پور، 17 اپریل (یو این آئی) ہندوستانی فضائیہ کے اپاچے ہیلی کاپٹر میں آج تکنیکی خرابی آنے کے بعد پنجاب کے ہوشیار پور ضلع کے حاجی پور بلاک میں اس کی ایمرجنسی لینڈ کرانی پڑی۔ ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹ محفوظ ہیں۔
سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس واقعہ میں ہیلی کاپٹر
کو محفوظ اتارلیا گیا اور اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ ہیلی کاپٹر نے پٹھان کوٹ فوجی اڈے سے پرواز کی تھئ لیکن تکنیکی خرابی آنے کے بعد گاؤں کے کھیتوں میں اس کی ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پٹھان کوٹ فوجی اڈے کے افسران کو اس بارے میں مطلع کردیا گیا ہے۔