ٹوکیو،2 فروری (یواین آئی)جاپان حکومت کورونا وائرس(کووڈ19) کی وبا سے نمٹنے کےلئے ٹوکیو،اوساکا اور آٹھ دیگر صوبوں میں ایمرجنسی کی مدت بڑھا سکتی ہے مقامی میڈیا نے منگل کو یہ اطلاع دی وزیراعظم سوگا یوشیہیدے نے آج کہا،’’ حکومت کے ذریعہ لگائی گئی پابندی کی وجہ سے کورونا معاملوں میں اب کمی آنی شروع ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وائرس کے انفیکشن کے نئے معاملوں میں کمی آئی ہے۔میرا خیال ہے کہ کھانے اور پینے کےلئے ہدف کی گئی پابندی کا بھی
اچھا نتیجہ سامنے آیا ہے۔‘‘
ملک کے دارالحکومت ٹوکیو اور دس دیگر صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ یہ پابندی سات فروری کو ختم ہونے جارہی ہے۔ایسا بھی مانا جارہا ہے کہ ایمرجنسی کی مدت سات مارچ تک بڑھائی جا سکتی ہے۔
این ایچ کے نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی کی توسیع کے سلسلے میں منگل کے بعد حکومت کی میٹنگ میں روایتی فیصلہ کیا جائےگا۔
وزیراعظم سوگا ایمرجنی بڑھانے کے فیصلے کے سلسلے میں پریس کانفرنس میں اطلاع دیں گے۔