لندن،16اپریل (رائٹر) برطانیہ کی مہارانی الیزابیتھ نے شہزادہ ہیری کو دولت مشترکہ ممالک کا نوجوان سفیر مقرر کیا ہے۔
شہزادہ ہیری نوجوان سفیر کے طورپر دولت مشترکہ ممالک میں نوجوانوں کی اپنے
مسائل کے حل کے لئے دولت مشترکہ نیٹورک کا استعمال کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کریں گے۔
شہزادہ ہیری کی یہ تقرری لندن میں اس ہفتہ دولت مشترکہ ممالک کے سربراہان کی میٹنگ شروع ہونے کے بعد ہوئی ہے