the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 20دسمبر (یو این آئی) قانون اور انصاف کے وزیر کرن رجیجو نے انتخابات سے متعلق اصلاحات کو ملک کے لئے ضروری قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سے ایک طرف ووٹر لسٹ میں دہرے پن اور فرضی ووٹنگ کو روکنے میں کامیابی ملے گی ساتھ ہی یہ صنفی امتیاز کو بھی ختم کرے گا مسٹر رجیجو نے لوک سبھا میں شدید ہنگامہ کے درمیان پیر کو الیکشن لا (امینڈمنٹ) بل 2021کو ایوان میں منظوری کے لئے رکھا انہوں نے اپوزیشن اراکین کے اندیشوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اراکین نے اس کی مخالفت کرنے کے جو دلائل دیئے ہیں وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو غلط طریقہ سے پیش کرنے کی کوشش ہے۔ یہ عدالت عظمی کے فیصلے کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت



نے عوامی نمائندگی قانون میں ترمیم کی تجویز اس لئے رکھی ہے تاکہ یقینی بنایا جاسکے کہ کوئی شخص ایک زیادہ حلقہ میں خود کو رجسٹر نہ کراکے اور فرضی طریقہ سے ووٹنگ کو روکا جاسکے۔
انہوں نے کہاکہ اس بل کے ذریعہ ووٹر کارڈ کو آدھار کارڈ سے جوڑنے کا التزام کیا گیا ہے جو لازمی نہیں بلکہ اختیاری ہے۔
وزیر نے کہاکہ بل میں سرکاری ملازمت کرنے والے ووٹروں کے لئے یہ صنفی غیرجانبدار ہوگا۔موجودہ انتخابی قانون کے التزامات کے تحت کسی بھی فوجی کی بیوی کو فوجی ووٹر کے طورپر رجسٹریشن کرانے کی اہل ہے لیکن خواتین فوجی اہلکارکا شوہر کا اہل نہیں ہے۔ اس بل کو پارلیمنٹ کی منظوری ملنے کے بعد صورتحال تبدیل ہوجائے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.