: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 15 فروری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز ملک میں سیاسی پارٹیوں کے چندہ جمع کرنے کے لیے 2018 میں شروع کی گئی انتخابی بانڈ اسکیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے منسوخ کردیا۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس سنجیو کھنہ ، جسٹس بی آر گوائی، جسٹس بے بی پار دی والا اور جسٹس منوج مشرا کی آئینی بنچ نے متفقہ طور پر یہ تاریخی فیصلہ
دیا۔
کو (SBI) اپنے فیصلے میں ، بنچ نے انتخابی بانڈ جاری کرنے والے بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا بانڈ جاری کرنے سے روکنے کی ہدایت دی۔ مزید برآں، اس نے سیاسی جماعتوں کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ 15 دن کے اندر موصولہ بانڈز واپس کریں جو کیش نہیں ہوئے ہیں۔ ایس بی آئی کو بانڈز سے متعلق تمام تفصیلات تین ہفتوں میں (یعنی 06 مارچ تک ) الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی بھی ہدایات دی گئیں۔