the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 8 جنوری (یو این آئی) الیکشن کمیشن کی طرف سے اس سال پانچ ریاستوں کے انتخابی شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات میں کووڈ پروٹوکول پر خصوصی توجہ دی ہے۔ الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس میں چیف کمشنر سشیل چندرا نے بتایا کہ اترپردیش، پنجاب، اتراکھنڈ، منی پور اور گوا کے اسمبلی انتخابات کے دوران کووڈ گائیڈ لائنز کو مکمل طور پر لاگو کیا جائے گا۔
مسٹر چندرا نے کہا کہ کووڈ کی موجودہ صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے تمام قسم کی براہ راست ریلیوں، سائیکل اور



موٹر سائیکل ریلیوں، پیدل مارچ (پد یاترا)، نُکّڑ میٹنگ، ریلی وغیرہ پر 15 جنوری 2022 تک پابندی رہے گی۔ الیکشن میں حصہ لینے والی پارٹیاں ورچوئل ریلیوں کے ذریعے انتخابی مہم چلا سکیں گی۔ 15 جنوری کو صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد پارٹیوں کے لیے گائیڈ لائن جاری کی جائیں گی۔ اس دوران سیاسی پارٹیاں رات 8 بجے سے صبح 8 بجے تک کوئی ریلی نہیں نکال سکیں گی۔ ریلی کے وقت، سیاسی جماعتیں کووڈ کے ضابطے کے تحت عوام کو ماسک فراہم کریں گی۔ گھر گھر مہم کے لیے پانچ لوگوں کو اجازت دی جائے گی، اور مہم میں کووڈ کے رہنما خطوط کو ذہن میں رکھنا ضروری ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.