the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 24 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج واضح کیا کہ جموں و کشمیر اسمبلی حلقوں کی حد بندی کا عمل مکمل ہونے کے بعد وہاں انتخابات ہوں گے مسٹر مودی نے یہ اطلاع یہاں سیاسی جماعتوں کے ساتھ جموں و کشمیر کے سیاسی مستقبل کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے آج یہاں بلائے گئے ایک جماعتی اجلاس میں دی تقریبا ًساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہنے والی اس میٹنگ کے بعد جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے الطاف بخاری نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ بات چیت انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔ وزیر اعظم نے تمام رہنماؤں سے صبر سے ہمارے معاملات سنے۔ انہوں نے کہا کہ حد بندی کا عمل ختم ہونے کے بعد انتخابات کا آغاز ہوگا۔
اجلاس میں کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد ، نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں فاروق عبد اللہ اور عمر فاروق اور پیپلز



ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما محبوبہ مفتی ، بی جے پی کے چمن لال اور جموں و کشمیر کی دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔
وزیر اعظم کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ، وزیر اعظم آفس میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ ، وزیر اعظم کے پرنسپل ایڈوائزر ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال ، جموں کشمیر لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا اور متعدد دیگر اعلی عہدیداروں نے اس اہم اجلاس میں شرکت کی۔
جموں و کشمیر کا 5 اگست 2019 کو ریاست کا درجہ ختم کئے جانے کے بعد اس کو دو مرکزی خطوں میں تقسیم کئے جانے کے بعد مرکز کی طرف سے پہلی بار وہاں کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کی پیش کش کی گئی ہے۔ دوسری طرف ، کشمیری پنڈتوں کی تنظیموں نے اجلاس میں ان کی عدم دعوت کی مخالفت کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ ایک اہم پہلو ہے اور اس کی بھی سنی جائے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.