: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 07 جنوری ( یو این آئی ) عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد پارٹی کارکنوں کو پوری طاقت کے ساتھ جٹ جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخاب کام کاج کی سیاست اور گالی گلوچ کی سیاست کے درمیان ہوگا۔
مسٹر کیجریوال نے ٹویٹر پر کہا " انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تمام کارکنان پوری قوت اور ولولے کے ساتھ میدان میں اترنے کے لیے تیار ہو
جائیں۔ آپ کے جنون کے سامنے ان کے بڑے بڑے سسٹم فیل ہو جا ہو جاتے ہیں۔ آپ ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں۔ دہلی کے سابق وزیر اعلی نے کہا یہ الیکشن کام کی سیاست اور گالی کی سیاست کے درمیان ہو گا۔ دہلی کے لوگوں کو صرف ہمارے کام کی سیاست پر بھروسہ ہو گا۔ ہم ضرور جیتیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے آج دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا، جس میں 5 فروری کو ووٹنگ ہو گی اور 8 فروری کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔