: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ،9مئی (یواین آئی) اٹھارہویں لوک سبھا کےلیے تیسرے مرحلے کی پولنگ مکمل ہوچکی ہے اور چار مرحلے کی پولنگ ابھی باقی ہے ایسے میں آئین کے تحفظ کی لڑائی لڑنے والی تنظیم مشن سیو کانسٹی ٹیوشن (ایم ایس سی ) نے انتخابی کمیشن کے طریقہ کار اور انتخابی عمل پر شدید خدشات
کا اظہار کیا ہے ایم ایس سی کے قومی کنوینر محمود پراچہ نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ انتخابی عمل کو صاف شفاف ، آزادانہ اور منصفانہ بنانے کےلیے جواصول وضوابط آئین اور انتخابی کمیشن کے دستورالعمل میں بیان کیے گئے ہیں گزشتہ تین مرحلوں کی پولنگ میں اسکی صریح خلاف ورزی ہوئی ہے ۔