نئی دہلی ، 22 اگست (یو این آئی ) لیجنڈ کرکٹر اور بھارت رتن ایوارڈ یافتہ سچن رمیش تنڈولکر ووٹروں کو بیدار کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کی مہم میں نیشنل آئیکون ' کے طور
پر بدھ سے ایک نئی اننگز کا آغاز کریں
گے۔
الیکشن کمیشن اس مہم میں تعاون کے لیے کل یہاں ماسٹر بلاسٹر ٹنڈولکر کے ساتھ تین سالہ ایم او یو پر دستخط کرے گا۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور الیکشن کمشنر انوپ چندر پانڈے اور ارون گوئل موجودرہیں گے۔