نئی دہلی ،5فروری (یواین آئی)انتخابی کمیشن نے قابل اعتراض بیان دینے پر عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی کو بدھ کےروز متنبہ کیا۔
مسٹر کیجری وال نے 13جنوری کودیے گئے بیان میں عدالت کے احاطہ کے اندر محلہ کلینک کھولنے کاوعدہ کیاتھا جس پر کمیشن نے انھیں متنبہ کیاتھا۔
دہلی اسمبلی کے لیے 6جنوری کوانتخابات کا اعلان ہوا تھااور اس کے فورا بعد انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیاتھا۔
مسٹرکیجری وال نے 13جنوری کو تیس ہزاری عدالت میں مکرسکرانتی اور
لوہڑی کے موقع پر منعقد تقریب میں کہاتھا کہ دہلی کے اقتدارمیں دوبارہ آنے پر انکی حکومت سبھی عدالت کے احاطوں میں محلہ کلینک قائم کرے گی ۔بھارتیہ جنتاپارٹی نےھ مسٹر کیجری وال کے اس بیان پر انتخابی کمیشن سے شکایت کی تھی جس پر وزیر اعلی کو وجہ بتاؤنوٹس جاری کیاگیاتھا۔
انتخابی کمیشن کے وجہ بتاؤنوٹس کا جواب وزیراعلی کی طرف سے وکیل محمدارشاد نے 31جنوری کو پیش کیا تھا ۔کمیشن نے مسٹر کیجری وال کاجواب ملنے کے بعد انھیں اور زیادہ محتاط رہنے اور مستقبل میں ایسانہ کرنے تنبیہ کی ۔