the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 16 مئی (ایجنسی) کانگریس نے الیکشن کمیشن پر وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) صدر امت شاہ کے اشارے پر کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن نے مغربی بنگال میں مسٹر مودی کی دو ریلیوں کے بعد جس طرح سے انتخابی مہم مقررہ وقت سے 24 گھنٹے پہلے روک لگا کر ثابت کر دیا ہے کہ یہ خود مختار ادارہ اب اپنی معتبریت کھو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب کمیشن کی تقرری کے عمل پر نئے سرے سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔
کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجےوالا نے جمعرات کو پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقد خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ کمیشن کے کام کرنے کے طریقے سے صاف ہو گیا ہے کہ وہ جمہوری اقدار کی حفاظت نہیں کر پا



رہا ہے اور صرف مودی اور شاہ کے اشارے پر کام کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی صدر کے اشارے پر تشدد ہوا ہے اور اس کی شکایت کمیشن سے کی گئی ہے لیکن کمیشن نے شاہ کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے مخصوص تاریخ سے 24 گھنٹے پہلے انتخابی مہم پر روک لگا دی۔ کمیشن نے جان بوجھ کر پرچارختم ہونے کا وقت جمعرات رات 10 بجے طے کیا کیونکہ اس وقت تک ریاست میں مسٹر مودی کی دو ریلیاں مکمل ہو جائیں گی۔
ترجمان نے کہا کہ کانگریس نے کمیشن میں مودی اور شاہ کے خلاف 11 شکایتیں درج کرائی تھیں لیکن اس نے ایک شکایت پر بھی توجہ نہیں دی، اس سے ظاہر ہے کمیشن مسٹر مودی اورامت شاہ کے اشارے پر کام کر رہا ہے اور وہ اپنی معتبریت کھو چکا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.