علی پورداور6اپریل (یواین آئی) وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھرانتخابی دھاندلی کاشکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور مرکزی فورسیس کا کردار جانبدارانہ ہے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ تیسرے مرحلے کی پولنگ کے دوران بی جے پی کارکنان پولنگ بوتھ پر زبردستی قبضہ کیا اور پارٹی امیدواروں سمیت ترنمول کانگریس کے لیڈروں پر حملہ کیا گیا ، اور انھوں نے زور دے کر کہا کہ وہ اس طرح کے’’دھمکی آمیز ہتھکنڈوں‘‘سےنہیں دبنے والے ہیں ۔
علی پوردوار ضلع میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ، ممتا بنرجی نے کہا کہ آرام باغ میں ان کی پارٹی کی نامزد امیدوار ، سوجتا منڈل ، کو بھگوا پارٹی کے کارکنوں نے ایک پولنگ بوتھ کے قریب پیچھا کیا اور سر پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے شیڈول ذات کی امیدوار سوجاتا کو شدید چوٹ پہنچایا گیا جب وہ کسی بوتھ پر جارہی
تھیں۔ کھانا کول میںبھی ترنمول کانگریس کے امیدوار پر حملہ ہورہا ہے ۔کیننگ ایسٹ میں ، سیکیورٹی فورسز نے ہمارے امیدوار شوکت ملا کو بوتھ میں داخل ہونے سے روک دیا۔ ایسی متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔ بنرجی نے کہا کہ ریاست بھر میں ہمارے امیدواروں اور پارٹی کارکنوں پر حملہ ہورہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں صبح سے حملہ اور تشدد کی کم سے کم 100 شکایات موصول ہوئی ہیں ، اور الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا گیا لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی لیڈرو ں کے جلسے میں بھیڑ کی قلت ہے ۔اس لئے بی جے پی لیڈران ہمارے خلا ف ساز کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسیز کو بوتھ پر قبضہ کرنے اور ان کےلئے ماحول ساز کرنے سے باز آجائیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ انتخابات شروع ہونے کے بعد سے ہمارے چار کارکنوں کا قتل ہوچکا ہے ، لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔