لکھنؤ:27دسمبر(یواین آئی) چیف الیکشن کمشنر سیشیل چندرا کی قیادت میں الیکشن کمیشن کی ایک ٹیم منگل کو یوپی کے تین روزہ دورے پر ہوگی جہاں وہ آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لے گی اپنے اس دورے کے دوران ٹیم لکھنؤ میں تمام قومی و ریجنل پارٹیوں کے لیڈران
سے ملاقات کرے گی۔وفد یوپی پولیس اور سنٹرل فورسز کے افسران سے بھی ملاقات کرے گی۔29دسمبر کو الیکشن کمیشن کی ٹیم تمام اضلاع کے افسران، پولیس سربراہ اور آئی جی کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کرے گی ۔
آخری دن وفد ریاست کے چیف سکریٹری و ڈائرکٹر جنرل آف پولیس(ڈی جی پی) سے ملاقات کرے گا۔