کلکتہ ، 9اپریل (یو این آئی)الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں مرکزی فورسیس کے کردار سے متعلق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بیانات پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وزیرا علیٰ سے سنیچر کی صبح 11بجے تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے جمعرات کی شب میں نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی نے مرکزی فورسیس کے خلاف بیان بازی کرکے تعزیرات ہند کے مختلف دفعات کی خلاف ورزی کررہی ہے ۔وزیر اعلی سے کہا گیا ہے کہ وہ نوٹس کا ہفتہ کی صبح 11 بجے تک
جواب دیں۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابی عمل کے دوران ممتا بنرجی نے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات دے کر مرکزی فورسیس کے خلاف نفرت پیدا کررہی ہیں ۔
خیال رہے کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی کہتی رہی ہیں کہ مرکزی فورسیس امیت شاہ کے اشارے پر کام کررہے ہیں اور ووٹروںکو دھمکانے اور بی جے پی کو ووٹ دینے کو کہہ رہی ہیں ۔اس کے علاوہ ممتا بنرجی نے ترنمول کانگریس کے امیدوار سوجاتا منڈل پر حملہ کےلئے بھی مرکزی فورسیس کو ذمہ دار ٹھہرارہی ہیں ۔