حیدرآباد 5دسمبر(ایجنسی)الیکشن کمیشن آف انڈیا(ای سی آئی) نے ریاست تلنگانہ کے پانچ اضلاع میں ویڈیو کانفرنس منعقد کی جس میں وی وی پیاٹس کے استعمال اور گنتی کی مشینوں کے تعلق سے
تفصیلات بیان کی گئیں۔ کانفرنس کے دوران انتخابی طریقہ کار کے تعلق سے بھی خاکہ پیش کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے اس موقع پر پولنگ آفیسرس کو ہدایت دی کہ ووٹنگ مشینوں کو نمبر الاٹ کریں اور پھر انہیں قرعہ اندازی کے بعد رائے دہی کے مراکز منتقل کیا جائے۔