نئی دہلی، 16فروری (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے اترپردیش کے رائے دہندگان کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حق میں ووٹ دینے کے لئے مبینہ طورپر دھمکانے پر تلنگانہ کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کو نوٹس جاری کیا ہے۔
کمیشن نے بدھ کو مسٹر سنگھ کو وجہ بتاو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کے رکن اسمبلی کے
انتخابی ضابطہ اخلاق، تعزیرات ہند اور عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعات کی پہلی نظر میں خلاف ورزی کی ہے۔
کمیشن نے اس ویڈیو کا حوالہ دیا جس میں مسٹر سنگھ مبینہ طورپر رائے دہندگان کو دھمکاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
کمیشن نے نوٹس میں لکھا کہ 24گھنٹے کے اندر مسٹر سنگھ اپنی وضاحت دیں نہیں تو کمیشن ا ن کے خلاف مناسب کارروائی کرے گا۔