بنگلور و ، 28 نومبر (یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات سے قبل کر ناٹک کی کانگریس حکومت کے اشتہارات کو تلنگانہ میں شائع ہونے سے روک دیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے پیر کو شکایت درج کرنے کے بعد الیکشن کمیشن نے کانگریس حکومت کے اشتہارات پر پابندی لگادی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کرناٹک حکومت
نے ووٹ حاصل کرنے کے مقصد سے تلنگانہ میڈیا میں اشتہارات شائع کر کے عوامی نمائندگی قانون اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔
تلنگانہ میں ریاستی انتخابات 30 نومبر کو ہونے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے مثالی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کے تحت تلنگانہ میڈیا میں اشتہارات شائع کرنے کے لیے پیشگی منظوری نہ لینے پر کر ناٹک حکومت سے وضاحت بھی طلب کی ہے۔