نئی دہلی 2اپریل (یو این آئی)الیکشن کمیشن نے کورونا کی وبا کے پیش نظر انتخابی بندوبست کے تعلق سے ٹاسک فورسز کی سفارشات پر تجاویز اور رائے بھیجنے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے۔
کمیشن نےجمعرات کو یہاں جاری کردہ ایک
ریلیز میں کہا کہ کوئی بھی شہری ان سفارشات پر 30 اپریل تک اپنی رائے یا مشورہ بھیج سکتا ہے۔پہلے اسکی حتمی تاریخ 31مارچ تک ہی تھی۔ کمیشن نے ان 25 سفارشات کو عام کر دیا تھااور07مارچ کو ایک ہدایت جاری کر کے 31مارچ تک لوگوں کی رائے مانگی تھی۔