حیدرآباد، 19 مئی (ذرائع) کورونا کی دوسری لہر میں ہندوستان کا تقریبا ہر ریاست متاثر ہوا- تلنگانہ میں بھی کورونا نے خوب تباہی مچائی لیکن ریاست میں گذشتہ ایک تاریخ سے یعنی پچھلے 18 دنوں میں کورونا کیس 50 فیصدی کم ہوئی ہے- ریاست کے پبلک ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر کے ڈائریکٹر جی سرینواس راؤ نے یہ اطلاع دی۔
راؤ نے بتایا کہ تلنگانہ میں ایک مئی کو کورونا وائرس کے 7 ہزار 430 نئے کیس درج
ہوئے تھے۔ وہیں18 مئی کو ریاست میں کورونا کے 3 ہزار 891 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔
یکم مارچ سے 18 مئی کے درمیان تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کل 2 لاکھ 37 ہزار 843 کیس آئے- راؤ نے بتایا کہ کورونا کی دوسری لہر میں متاثر ہونے والوں میں سے 80 فیصد افراد ٹھیک ہوگئے ہیں۔ بقیہ 20 فیصد افراد فی الحال زیر علاج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں کورونا سے 1 ہزار 378 اموات ہوئی ہیں ، جو کہ کل متاثرہ کا 0.57 فیصد ہیں۔