حیدرآباد 26جون (ایجنسی)تلنگانہ کے وزیر جنگلات اندرا کرن ریڈی نے کہا کہ سرسبزی وشادابی کے ہریتا ہارم پروگرام کے مجوزہ پانچویں مرحلے کے دوران 83 کروڑ روپئے کی لاگت سے 30لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔
وزیر نے حیدرآباد میں آج اس پروگرام کی تیاریوں کے مقصد سے ایک جائزہ اجلاس
منعقدکیا اور کہا کہ رواں برس نرسریوں میں سو کروڑ پودے اگائے گئے جب کہ ہمارا مقصد نہ صرف پوردوں کو لگانا ہے بلکہ ان کی حفاظت کو بھی یقینی بنانا ہے۔
اندرا کرن ریڈی نے عہدیداروں سے کہا کہ شجر کاری سے متعلق عوام میں بڑے پیمانے پر شعور بیداری کے لیے تشہیری پروگراموں کا انعقاد کیا جائے۔