بی جے پی کو اب اس زہر کو چکھنا ہوگا جو اُس نے دوسری سیاسی پارٹیوں کو اب تک دیا ہے : اسلم شیخ
ممبئی:۲۳ اکتوبر (یو این ٓائ )بی جے پی سینئر لیڈر ایکناتھ کھڑسے کی این سی پی میں شمولیت کے موقع پر ممبئی کانگریس لیڈر و کابینی وزیر اسلم شیخ نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے آج تک دوسری سیاسی پارٹیوں کو جو زہر دیا ہے اب اسی زہر کا مزہ اُسے بھی چکھنا پڑے
گا۔
اُنہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ایکناتھ کھڑسے جیسے زمینی سطح کے لیڈر کو سائڈ لائن کرتے ہوئے دوسروں کو بی جے پی میں شامل کیا لہٰذا مستقبل میں ایکناتھ کھڑسے کی طرح کئی بی جے پی لیڈران بی جے پی کو چھوڑ کر دوسری سیاسی پارٹیوں میں چلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ دو دن پہلے بی جے پی چھوڑنے کے بعد ایکناتھ کھڑسے نے آج این سی پی میں شمولیت اختیار کرلی اس موقع پر این سی پی سپریمو شرد پوار بھی موجود تھے۔