دہلی،19 فروری(ذرائع)ریکھا گپتا دہلی کی نئی وزیراعلی ہوں گی ممبران اسمبلی کی میٹنگ میں انکے نام پر مہر ثبت-اب سے دہلی کی باگ ڈور ریکھا گپتا کے ہاتھ میں ہوگی۔ جانتے ہیں کہ دہلی کے نئے وزیر اعلیٰ کتنے پڑھے لکھے ہیں۔
ریکھا گپتا اصل میں ہریانہ کے جند کی رہنے والی ہیں وہ اس وقت دہلی آئی تھیں جب وہ صرف 2 سال کی تھیں اور تب سے دہلی میں رہ
رہی ہیں۔
ریکھا گپتا نے اپنی پوری تعلیم دہلی میں حاصل کی۔ انہوں نے اپنی طالب علمی کے دوران ہی اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد میں شمولیت اختیار کی اور وہیں سے سیاست میں ان کی فعال شرکت شروع ہوئی۔
انہوں نے دہلی یونیورسٹی میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ طلبہ کی سیاست پر ان کی مضبوط گرفت اور تنظیمی مہارت نے انہیں آگے بڑھنے میں مدد کی۔