نئی دہلی، 13 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کے روز وزیر اعظم کسان سمان نیدھی یوجنا کے تحت کسانوں کو آٹھویں قسط جاری کریں گے۔
وزیر اعظم آفس نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی کسانوں کو یہ آٹھویں قسط ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جمعہ کی صبح جاری کریں گے۔
اس قسط کے ذریعے ساڑھے نو کروڑ مستحق کسانوں کے اکاؤنٹ میں 19 ہزار کروڑ
روپے سے زیادہ رقم جمع ہوگی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کچھ کسانوں سے بات چیت بھی کریں گے۔ مرکزی وزیر زراعت بھی اس پروگرام میں شامل ہوں گے۔
اس اسکیم کے تحت ہر اہل کاشتکار کو سالانہ 6000 روپے کی رقم دی جا تی ہے۔ یہ رقم ہر چار ماہ بعد دو ہزار روپے دی جائے گی۔ یہ رقم براہ راست مستحق کسانوں کے اکاؤنٹ میں جمع ہوجاتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت اب تک کسانوں کو 1.15 لاکھ کروڑ روپئے کی رقم دی جا چکی ہے۔