سری نگر ، 22 اپریل (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے سیاحتی مرکز پہلگام سے متصل بیسرن ویلی میں منگل کے روز دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے آٹھ غیر مقامی سیاحوں کو زخمی کر دیا حملے کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا جبکہ دوزخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ایک عینی شاہد خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور نے ان کے شوہر کا نام پوچھنے کے بعد
فائرنگ شروع کی۔ حملے کے فوراً بعد مقامی افراد اور سیکورٹی اہلکار زخمیوں کو نزدیکی اسپتال پہنچانے میں جٹ گئے۔
اطلاعات کے مطابق پہلگام سے دس کلو میٹر کی دوری پر واقع بیسرن سیاحتی مقام پر منگل کے روز اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ملی ٹینٹوں نے سیاحوں کے ایک گروپ پر اچانک فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب غیر مقامی سیاح خون میں لت بت ہوئے۔