تھمپو، 20 جولائی (یو این آئی) خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے اپنے بھوٹانی ہم منصب اوم پیما چوڈین کے ساتھ تیسرے ہند-بھوٹان ڈیولپمنٹ کوآپریٹو ڈائیلاگ کی شریک صدارت کی اور ورچوئل طریقے سے 19 اسکولوں کا افتتاح کیا۔
تھمپو میں ہندوستانی سفارت خانے نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ” خارجہ سکریٹری و کرم مصری اور بھوٹان کے خارجہ
سکریٹری اوم پیما چوڈین نے 13 ویں پانچ سالہ منصوبے کے تیسرے ہند ۔ بھوٹان ترقیاتی تعاون مذاکرات کی مشترکہ صدارت کی۔ انہوں نے 13 ویں پانچ سالہ منصوبہ کی مدت کے تحت ترقیاتی شراکت داری کے مختلف شعبوں میں عمل درآمد اور تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا اور ورچوئل طور پر 19 سکولوں کا افتتاح کیا جو 12 ویں پانچ سالہ منصوبہ کی مدت کے دوران تعمیر کیے گئے تھے۔