قاہرہ/1نومبر(ایجنسی) مصر میں عدالت نے ایک ٹی وی چینل کی خاتون میزبان کو شو کے دوران بے حیائی پر مبنی غیر اخلاقی امور پر اکسانے کے الزام میں 3 برس قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے النھار چینل کی خاتون میزبان دعاء سید صلاح کو 10 ہزار مصری پاؤنڈ کی عبوری ضمانت کا بھی پابند بنایا ہے۔
اس سے قبل ایڈوکیٹ اشرف ناجی نے مذکورہ میزبان کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ دعاء اپنے ٹی وی شو کے دوران اس طرح نمودار ہوئی تھیں گویا کہ وہ حاملہ ہیں۔ خاتون میزبان نے شو میں غیر شادی شدہ ماؤں کے حساس موضوع پر گفتگو کی تھی۔
font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">
خاتون میزبان نے اپنے پروگرام میں حاملہ خواتین کے لباس جیسے نامناسب کپڑے پہن رکھے تھے۔ انہوں نے "میں مرد کی خریدار ہوں" کے عنوان سے پیش کیے جانے والے شو میں اس طریقہ کار پر روشنی ڈالی کہ ایک لڑکی اگر چاہے تو وہ بنا شادی کے ماں کیسے بن سکتی ہے !
خاتون میزبان کے مطابق کوئی بھی لڑکی بغیر شادی کیے ماں بن سکتی ہے اور حاملہ ہونے کے واسطے کسی مرد سے مالی رقم کے عوض معاہدہ کیا جا سکتا ہے اور اس کے بعد دونوں علاحدہ ہو جائیں۔