مصر/29ستمبر(ایجنسی) شادی جیسے سماجی ایونٹ کو یادگار بنانے کے لیے لوگ عجیب وغریب طریقے اختیار کرتے ہیں۔ کوئی اس موقع پر فضاء کی بلندیوں سے کود کر شادی کو یادگار بناتا ہے اور کوئی سمندر کی تہہ میں اتر کر انفرادیت حاصل کرتا ہے۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">مصر کے ایک نوجوان اور برطانوی دو شیزہ نے اپنی شادی یاد گار بنانے کے لیے سمندر میں اترنے کا فیصلہ کیا۔ مصری نوجوان محمد اور اس کی منگیتر صوفیا نے بحراحمر میں دھب کے علاقے میں سمندر میں اپنی شادی منعقد کی۔ عروسی جوڑا اور ان کا نکاح خواں غوطہ خوری کا لباس اور سانس لینے کے لیے آکسیجن سیلنڈر کے ساتھ پانی میں اترے، جہاں پانی میں تیرتےہوئے شوہر نے لڑکی کو انگوٹھی پہنائی۔