قاہرہ، 26 اکتوبر (یو این آئی) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے پیر کے روز ایک حکم جاری کرکے ملک میں نافذ ایمرجنسی میں تین ماہ کی توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مصر کے اخبار اہرام نے حکمنامے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی
رپورٹ میں بتایا کہ ملک کے مسلح افواج اور پولیس دہشت گردی اور اس کی مالی پروری کے خلاف جاری لڑائی اور قومی سلامتی کو قائم رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
فوج اور پولیس مشترکہ طور پر عوامی اور نجی جائداد کی حفاظت کریں گی۔