اسنا، (مصر)، 4 اگست (رائٹر) مصر میں لکسر شہر کے جنوب میں واقع اسنا میں پولیس گشتی دستہ پر ہونے والے ایک حملے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
مصر کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کرکے اس بات
کی اطلاع دی۔
بیان کے مطابق شک ہونے پر پولیس کے گشتی دستہ نے کل اسنا میں ایک گاڑی کو روكا جس پر گاڑی میں موجود دو مسلح افراد نے پولیس پر گولیاں چلائی جس میں ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔