حیدر آباد 25 فروری (یو این آئی) وزیر اعلی تلنگانہ اے ریونت ریڈی نے کہا کہ گرین فارماسٹی، فیوچر سٹی پروجیکٹ کے تحت وجیکٹ کے تحت ایک کلیدی پہل ہے جو تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور پہلے ہی چند بڑی فارما کمپنیوں نے ریاستی حکومت کے ساتھ یادداشت مفاہمت
پر دستخط کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت آؤٹر رنگ روڈ اور ریجنل رنگ روڈ کے در میان فارما ولیج تیار کر رہی ہے۔
انہوں نے منگل کو یہاں بائیو ایشیا کا نفرنس کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ پانچ لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔