نئی دہلی، 22 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے مسلسل خلل اور ایوان کے درمیان آکر نشست کے سامنے احتجاج اور نعرے بازی کو غلط روایت بتاتے ہوئے آج کہا کہ ایوان کی شائستگی اور وقار برقرار رکھنے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں اور اس کے اچھے نتایج سامنے آئیں گے۔
مسٹر برلا نے لوک
سبھا کے سرمائی اجلاس کی تکمیل پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ ہر بل پر ایوان میں بحث ہونی چاہئے اور تمام پارٹیوں کی کوشش ہونی چاہئے کہ چاہے کسی بل یا تجویز پر اتفاق ہو یا اختلاف، لیکن ایوان کی کارروائی میں خلل نہ ڈالا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایوان ہی نہیں چلے تو ، یہ اچھی روایت نہیں ہے۔