حیدرآباد،31مئی(یواین آئی)مرکزی مملکتی وزیرداخلہ جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ تمام سرکاری اسپتالوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ریاستی اور مرکزی حکومتیں کوششیں کررہی ہیں۔
انہوں نے آج حیدرآباد کے چیسٹ اسپتال کا معائنہ کیا اور
مریضوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کو فراہم کئے جانے والے علاج کی سہولیات کا جائزہ لیا۔
بعد ازاں میڈیاسے بات کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہاکہ مرکزی حکومت کی طرف سے تلنگانہ کے سرکاری اسپتالوں کو ونٹی لیٹرس کی فراہمی کا پی ایم کیر پروگرام جاری ہے۔