the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پونے ، 6 ستمبر (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ معاملہ میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر اور مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا ہے یہ اطلاع ذرائع نے پیر کو دی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ مسٹر دیشمکھ کو ملک سے فرار ہونے سے روکنے کے لیے ایک لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ای ڈی کے افسر نے



بتایا کہ ایجنسی نے مسٹر دیشمکھ کو کئی سمن بھیجے جنہیں انہوں نے نظر انداز کردیا۔
گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے مسٹر دیشمکھ کو اس معاملے میں ضروری کارروائی سے عبوری راحت دینے سے انکار کے بعد یہ پیش رفت ہوئی ہے۔
مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ نے اس سے قبل 2 ستمبر کو ایجنسی کے سمن کو منسوخ کرنے کے لیے بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ، حالانکہ درخواست کی فوری سماعت نہیں ہوپائی تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.